سری نگر:فوج نے بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کے ساتھ مل کر لداخ سیکٹر میں دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن کے فارورڈ پوسٹوں پر ایک بیس ٹرانسیور اسٹیشن (بی ٹی ایس) قائم کیا ہے تاکہ وہاں تعینات فوجی جوانوں کے موبائل کمیونکیشن کو بڑھا یا جائے۔
فائر اینڈ فیوری کور کے ایک ترجمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘سیاچن ویرئرس نے بی ایس این ایل کے ساتھ مل کر 15 ہزار 5 سو فٹ سے زیادہ کی بلندی پر تعینات فوجی جوانوں کے لئے موبائل کمیونکیشن کو بڑھانے کے لئے دنیا کے سب سے اونچے میدان جنگ کے فارورڈ پوسٹوں پر پہلی بار بی ایس این ایل کا بی ٹی ایس قائم کیا’۔
پوسٹ کے مطابق یہ کام سال رواں کے 6 اکتوبر کو انجام دیا گیا۔
یو این آئی