شوپیاں انکاؤنٹر: لشکر طیبہ کے 2 ملی ٹنٹ ہلاک، تلاشی آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: لشکر طیبہ کے 2 ملی ٹنٹ ہلاک، تلاشی آپریشن جاری

سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے آلشی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم آرائی میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے۔
کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں انکائونٹر میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔انہوں نے مہلوک ملی ٹنٹوں کی شناخت معرفت مقبول اور جازم فاروق عرف ابرار کے بطور کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں کالعدم ملی ٹنٹ تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھے۔اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار کے مطابق ابرار نامی ملی ٹنٹ سنجے شرما کی ٹارگیٹ ہلاکت میں ملوث تھا۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کے متعلق اطلاع موصول ہونے پر فوج اور پولیس کی مشترکہ پارٹی نے گذشتہ شب شوپیاں کے آلوشی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران طرفین کے درمیان آمنا سامنا ہوا اور تصادم چھڑ گیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.