اس موقع پر پی ایچ ای ڈیلی ویجرس فورم کے صدر سجاد احمد پرے نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج محکمہ جل شکتی میں کام کرنے والے تمام عارضی ملازمین سرا پا احتجاج ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ‘وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے 9 اگست 2019 کے بعد پارلیمنٹ میں جو وعدہ کیا تھا کہ عارضی ملازمین کی نوکریوں کو مستقل کیا جائے گا، اس وعدے کو پورا کرنے کی ضرورت ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘وزیر اعظم اور ویزر داخلہ انتخابی مہم کے لئے یہاں آ رہے ہیں ان سے گذارش ہے وہ اپنا یہ وعدہ پورا کریں’۔یو این آئی