کپوارہ کے لولاب علاقے میں آتشزدگی کی دو الگ الگ وارداتوں میں 3 رہائشی مکان خاکستر

کپوارہ کے لولاب علاقے میں آتشزدگی کی دو الگ الگ وارداتوں میں 3 رہائشی مکان خاکستر
سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے میں آتشزدگی کی دو الگ الگ وارداتوں میں 3 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے لولاب علاقے کے بڈ گگل گائوں میں آگ کی ایک وار دات میں عارف احمد میر ولد مرحوم حاجی محی الدین میر اور لال الدین ولد دین محمد کے رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ فائر اینڈ ایمر جنسی محکمے، فوج، پولیس اور مقامی لوگوں نے سخت محنت کرکے آگ کو قابو کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا۔
انہوں نے بتایا کہ لولاب کے ہی شارت مقام گائوں میں آگ کی ایک اور واردات میں بشیر احمد شاہ ولد عبدالسلام شاہ کا رہائشی مکان مکمل طو رپر خاکستر ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاہم ان وارداتوں میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.