کشمیر میں 8 اکتوبر تک موسم فصل کٹائی کے لئے سازگار، سونہ مرگ، زوجیلا پر برف باری

کشمیر میں 8 اکتوبر تک موسم فصل کٹائی کے لئے سازگار، سونہ مرگ، زوجیلا پر برف باری
سری نگر:محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران وسیع پیمانے پر برف باری یا بارشوں کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے 8 اکتوبر تک موسم کو فصل کٹائی کے لئے ساز گار قرار دیا ہے۔ادھر وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ کے پہاڑوں اور زوجیلا پر دوران شب رواں سیزن کی دوسری برف باری ہوئی جبکہ جنوبی کشمیر کے کچھ حصوں کے علاوہ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں وقفے وقفے سے بارشیں ہوئیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 2 اکتوبر کو جزوی طور پر آلود رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 3 سے 8 اکتوبر موسم مجموعی طور پر خشک مگر جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد 9 سے 15 اکتوبر تک وادی میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوسکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق وادی میں 9 اور 10 اکتوبر کو بارشوں کے 60 سے 70 فیصد امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 8 اکتوبر تک موسم فصل کٹائی کے لئے ساز گار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے کے دوران وسیع پیمانے پر برف باری یا بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.