بارہمولہ میں اپنی ہی بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار:پولیس

بارہمولہ میں اپنی ہی بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار:پولیس
سری نگر: جموں وکشمیر و پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک شخص کو اپنی ہی 19 سالہ بیٹی کے ساتھ مبینہ طور زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن کریری کو ایک لڑکی کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ اس کے باپ نے اس کے ساتھ دست درازی کی جو بعد میں فرار ہوا۔
بیان میں ملزم کی شناخت محمد رفیق موچھی ولد عبدللجبار موچھی ساکن کلنترہ پائین کریری کے بطور ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ شکایت موصول ہونے پر اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔
انہوں نے کہا: ‘پولیس نے تمام تکنیکی و انسانی وسائل کو بروئے کار لاکر اور سخت کاوشوں کے بعد مجرم کو تلاش کرکے گرفتار کیا’۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی کی طبی جانچ کی گئی اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.