سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اے ڈی جی پی جموںمکیش سنگھ اور محترمہ انو پما پانڈے کی تصنیف ” کرس آف دی پیر“ نامی کتاب کی رسم رونمائی کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مصنفین کو ان کی اَدبی کاوشوںکے لئے مُبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ سچے واقعات سے متاثر یہ کتاب ہمارے پولیس اَفسران کی لگن اور قوم کے لئے ان کی بے لوث خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے والی ایک دِلچسپ کہانی ہے۔
اُنہوں نے مصنف او رکتاب کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ”کرس آف دی پیر“ بھی قانون عملانے والوں کے دائرے سے باہر اَدب کی دُنیا میں مکیش سنگھ کی کثیر الجہتی صلاحیتوں کا ثبوت ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ یہ بہترین نئی کتاب قارئین کو ہماری پولیس اور سیکورٹی فورسز کو درپیش چیلنجوں کو سمجھنے کے لئے فائد ہ مند ثابت ہوگی۔