بڈگام کے وولنہ ایچھ گام علاقے میں آتشزدگی، امام بارگاہ، 2 رہائشی مکان خاکستر

بڈگام کے وولنہ ایچھ گام علاقے میں آتشزدگی، امام بارگاہ، 2 رہائشی مکان خاکستر

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے وولنہ ایچھ گام علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک امام بارگاہ اور دو رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بڈگام کے وولنہ ایچھ گام علاقے میں دوران شب امام بارگاہ سے آگ نمو دار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل ہی واقع دو مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں امام بارگاہ مکمل طور خاکستر ہوگیا جبکہ دو مکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ایک عینی شاہد نے یو این آئی کو بتایا کہ آگ رات کے قریب ڈھائی بجے امام بارگاہ سے نمو دار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ امام بارگاہ مکمل طور پر خاکستر ہوگیا اور اس میں موجود تبرکات بھی اس آگ کی نذر ہوگئے۔محکمہ فائر سروس اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پا کر اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.