لیفٹیننٹ گورنر نے نئی دہلی میں نویں اِنڈیا اِنٹرنیشنل ایم ایس ایم اِی ایکسپواور سمٹ 2023ءکااِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے نئی دہلی میں نویں اِنڈیا اِنٹرنیشنل ایم ایس ایم اِی ایکسپواور سمٹ 2023ءکااِفتتاح کیا

ایم ایس ایم ایز صنعتی ترقی اورمساوی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر

نئی دہلی:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج نئی دہلی میں نویں اِنڈیا اِنٹرنیشنل ایم ایس ایم اِی ایکسپواور سمٹ 2023ءکا اِفتتاح کیا۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں ایم ایس ایم اِی ڈیولپمنٹ فورم کو مائیکرو ، سمال اور میڈیم اَنٹرپرائزز کے فروغ کے لئے پالیسی سازوں اور صنعت کاروں کو اِکٹھا کرنے کی کوششوں کے لئے سراہا۔
اُنہوں نے کہا ،” مائیکرو، سمال اور میڈیم اَنٹرپرئزز ہندوستان کی اِقتصادی ترقی کو تیز کر رہے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی جی کے ” میک اِن اِنڈیا “ اور ” اتما نر بھر بھارت “ کے ویژن کو تقویت دے رہے ہیں۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ایم ایس ایم اِی ایکسپواور تجارتی میلے جیسے اَقدامات سرکاری سکیموں ، پالیسیوں کے بارے میں بیداری پھیلانے اور اِس شعبے میں کاروبار کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔
ایکسپومیں اُنہوں نے جموںوکشمیر میں ایم ایس ایم اِیز کی ترقی کو آسان بنانے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی اہم اَقدامات کا اِشتراک کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ” ایم ایس ایم ایز صنعتی ترقی اور مساوی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ جموںوکشمیر میں صنعتوں ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اِداروں اور اِدارہ جاتی تعاون کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کے لئے ہماری وابستگی کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔“
اُنہوں نے جموںوکشمیر میں ایم ایس ایم اِی سیکٹر کی بے پناہ صلاحیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں ادیم پورٹل پر 2.81 لاکھ ایم ایس ایم اِی رجسٹرڈ ہوئے ہیں جو اِس شعبے کی نمایاں ترقی کی رفتار کو ظاہر کرتے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شوپیاں ، پلوامہ ، اننت ناگ ، بارہمولہ ، کولگام ، بانڈی پورہ جیسے اَضلاع میں مائیکرو اور چھوٹی اِکائیوں کی بے مثال ترقی ہو رہی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے شہروں میں نئے کاروباری اِداروں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور نئے کاروباریوں کے خوابوں کی تعبیر ہو رہی ہے۔
اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں نوجوانوں کی ہنرمندی ، وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ( او ڈی او پی ) او رہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم سیکٹر کے فروغ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اِداروں کے اہم رہی ہں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مائیکرو اور سمال اَنٹرپرائزز بھی خواتین کاروباریوں کے لئے سماجی و اِقتصادی تبدیلی کا ایک طاقتور ذریعہ بن چکے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آج جموں و کشمیر میں خواتین کے ذریعے 74,000 سے زیادہ ایس ایم ایز چلائی جا رہی ہیں۔
اُنہوں نے صنعتی رہنماﺅں اور ممکنہ سرمایہ کاروں کو جموںوکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کرنے کی دعوت دی۔ اُنہوں نے کہا کہ نئی صنعتی ترقی کی پالیسی زیادہ تر مراعات ، توسیع کے لئے تعاون اور سیاحت ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی سے چلنے والی خدمات ، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں اُبھرتے ہوئے اِمکانات کو تلاش کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ مائیکرو ، سمال او رمیڈیم اَنٹرپرائزز کے فروغ کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے بھی ایک اہم فیصلہ لیا تھا اور سرکاری محکموں اور پبلک سیکٹر اَنڈر ٹیکنگز کی اہم ایس ایم اِی سے کل خریداری کو 25 فیصد تک بڑھا دیا تھا۔
اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی کے وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ( او ڈی او پی ) بُکس کو بھی لانچ کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کے تمام اَضلاع کو برآمدی مرکز کے طور پر تیار کیا جارہا ہے اور آج شروع کئے گئے وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ بُکس کو عالمی منڈی تک لے جانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
جے کے ٹی پی او کے اشتراک سے زائد اَز 40 نمائش کنندگان نویں اِنڈیا اِنٹرنیشنل ایم ایس ایم اِی ایکسپو اور سمٹ 2023 میں شرکت کر رہے ہیں، جو مختلف شعبوں میں اَپنی اختراعی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کر رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایم ایس ایم ایز او ردیگر شراکت داروں کے ذریعے لگائے گئے سٹالوں کا بھی دورہ کیا جو جموںوکشمیر یوٹی کے مقامی مصنوعات کی نمائش کرتے ہیں۔
اِس موقعہ پر چیئرمین ایم ایس ایم اِی ڈیولپمنٹ فورم رجنیش گوئنکا ، ہندوستان میں روسی فیدریشن کے تجاتی کمشنر الیگزینڈر رائباس، ہندوستانی سفارت کار ڈاکٹر دیپک ووہرا، نیشنل بورڈ کے رُکن ڈاکٹر شرد کوہلی، ایم ایس ایم اِی ڈیولپمنٹ فورم ، غیر مکی او رگھریلو کاروباری مندوبین ، سرمایہ کار ، کاروباری اَفراد اور ایم ایس ایم اِی کے نمائندے موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.