منی پور میں حملہ آوروں نے تین افراد کو قتل کیا، کرفیو جاری

منی پور میں حملہ آوروں نے تین افراد کو قتل کیا، کرفیو جاری

امپھال: منی پور کے بشنو پور ضلع کے کواکٹا کے قریب اوکھا تمپک گاؤں میں ہفتہ کو حملہ آوروں نے تین لوگوں کو ان کے گھر میں چاقو اور گولیوں سے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

جاں بحق افراد کے جسموں پر چاقو اور گولیوں کے نشانات تھے۔

گاؤں والوں نے بتایا کہ اس علاقے میں گھسنے والے کوکی چھاپہ ماروں نے تین لوگوں کا قتل کردیا۔ ان مرنے والوں میں دو باپ بیٹے تھے۔ اس واقعہ کو لے کر آس پاس کے لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوکی شرپسندوں نے ڈرون کا استعمال کیا اور لوگوں پر بھاری ہتھیاروں، مارٹروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

دریں اثنا، انتظامیہ کی طرف سے امپھال ویسٹ اور امپھال ایسٹ میں صبح 10.30 بجے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.