کوئلہ گھپلہ کیس میں راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ کو چار سال کی سزا

کوئلہ گھپلہ کیس میں راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ کو چار سال کی سزا

نئی دہلی، 27 جولائی : مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ایک خصوصی عدالت نے سزا کی مدت پر دلائل سننے کے بعد چھتیس گڑھ میں کوئلہ بلاکس کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں سے متعلق ایک معاملے میں راجیہ سبھا کے سابق ممبر پارلیمنٹ وجے دردا کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اس معاملے میں دردا کے ساتھ ان کے بیٹے دیویندر دردا اور میسرز جے ایل ڈی یوتمنال انرجی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر منوج کمار جیسوال کو بھی چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، دہلی کی اس عدالت نے بدھ کو سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا اور دو سرکاری ملازمین – کے ایس کروفا اور کے سی سماریا کو اس معاملے میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

خصوصی سی بی آئی جج سنجے بنسل نے دلائل سننے کے بعد 13 جولائی کو راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ وجے دردا اور سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا، دردا کے بیٹوں دیویندر دردا، کے ایس کروفا اور کے سی سماریا، میسرز جے ایل ڈی یوتمال انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹر منوج کمار جسوال کے خلاف سزا کا حکم سنایا۔

عدالت نے تمام ملزمان کو تعزیرات ہند (آئی پی سی) کے تحت بیان کردہ دفعہ 120بی- (مجرمانہ سازش) اور 420 (دھوکہ دہی) اور بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مجرم قرار دیا ہے۔

عدالت نے تعزیرات ہند کی دفعہ 120-بی، 420 اور بدعنوانی کی روک تھام کے قانون کی کئی دیگر دفعات کے تحت جرائم کے لیے میسرز جے ایل ڈی یاوتمال انرجی لمیٹڈ پر 25 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

عدالت نے کمپنی کو آئی پی سی کی دفعہ 420 کے تحت سنگین جرم کے لیے 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

نومبر 2014 میں سی بی آئی کورٹ نے سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے مرکزی ایجنسی کو معاملے کی مزید جانچ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.