سمندری طوفان ڈوکسوری آج فلیپنس کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے

سمندری طوفان ڈوکسوری آج فلیپنس کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے

منیلا، 25 جولائی: سمندری طوفان ڈوکسوری کے منگل کی شام سے بدھ تک فلیپنس کے بابویان جزائر سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
فلپائن کے ایٹموسفیرک، جیو فزیکل اور فلکیاتی خدمات کی انتظامیہ نے آج یہاں بتایا کہ سمندری طوفان ڈوکسوری کو آخری بار شمالی لوزون جزیرے پر کاگیان صوبے سے تقریباً 310 کلومیٹر مشرق میں دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوکسوری طوفان 230 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال سے شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے کی توقع ہے اور اس کے 12 گھنٹوں کے اندر اندر مغرب اور شمال مغرب کی طرف مڑنے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ ڈوکسوری منگل کی شام اور بدھ کی سہ پہر کے درمیان بابویان جزائر سے ٹکرائے گا یا اس کے بہت قریب سے گزرے گا۔
محکمہ موسمیات نے فلپائن کے شہر منیلا سمیت کئی علاقوں میں طوفانی بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے خبردار کیا ہے۔ فلیپنس کے کوسٹ گارڈ نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے 8600 سے زائد مسافر، ٹرک اور کارگو ہیلپر لوزون جزیرے اور وسطی فلپائن میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 73 بحری جہاز اور 1518 مال بردار جہاز بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔
محکمہ کے مطابق، ڈوکسوری اس سال فلیپنس سے ٹکرانے والا پانچواں سمندری طوفان ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.