شمال مشرقی چین میں جم کی چھت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو ئی

شمال مشرقی چین میں جم کی چھت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو ئی

ہاربن، 24 جولائی : چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر کیکیہار میں اتوار کو ایک اسکول کے جمنازیم کی چھت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی ہے۔

راحت اور بچاؤ کارکنوں نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

پیر کی صبح 5.30 بجے تک امدادی کارکنوں نے ملبے سے 14 افراد کو نکال لیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں سے چار کی موقع پر ہی موت کی تصدیق ہوگئی اور چھ دیگر علاج کے دوران دم توڑ گئے۔

لانگشا ضلع کے کیکیہار میں نمبر 34 مڈل اسکول کے تقریباً 1,200 مربع میٹر پر پھیلے ورزش گاه میں 19 افراد موجود تھے، جب یہ حادثہ پیش آیا۔ میونسپل سرچ اینڈ ریسکیو ہیڈ کوارٹر نے بتایا کہ چار افراد خود ہی بچ نکلے اور 15 پھنس گئے۔

ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ تعمیراتی کارکنوں نے ورزش گاه سے متصل ایک تعلیمی عمارت کی تعمیر کے دوران غیر قانونی طور پر جمنازیم کی چھت پر شیل کو رکھا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بارش کے سبب شیل بھاری ہو نے سے چھت گر گئی ۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.