شری امرناتھ یاترا:زائد از 6 ہزار یاتریوں پر مشتمل 15 واں جھتا جموں سے روانہ

شری امرناتھ یاترا:زائد از 6 ہزار یاتریوں پر مشتمل 15 واں جھتا جموں سے روانہ

جموں، 17 جولائی: شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کا بم بم بولے کے نعروں کے بیچ کشمیر کی طرف روانہ ہونے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار 2 سو 16 یاتریوں پر مشتمل پندرہواں جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یاتریوں کا یہ جھتا 225 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ بالتل اور ننون پہلگام بیس کمیپوں سے روانہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بالتل بیس کیمپ کے لئے 3 ہزار 52 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1 ہزار 8 سو 18 مرد، 1 ہزار 2 سو 24 خواتین اور 10 بچے شامل تھے۔

ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 3 ہزار 1 سو 64 یاتری روانہ ہوئے جن میں 2 ہزار 3 سو 86 مرد، 6 سو 47 خواتین، 6 بچے، 78 سادھو اور 21 سادھویں شامل تھیں۔

یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از2 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔

62 دنوں پر محیط یہ سالانہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.