ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

سری نگر لہیہ شاہراہ پر دلدوز حادثہ، ڈرائیور اور کنڈیکٹر از جان

سری نگر، 7جولائی: سری نگر لہیہ شاہراہ پر جمعے کی صبح ٹرک کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق سری نگر لہیہ شاہراہ پر بزگو نیمو کے مقام پر ٹرک، ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کرگہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور دونوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت شہنواز صادق صوفی ساکن سالورہ اور ظہور احمد وانی ساکن یانگورا گاندربل کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img