راجوری کے تھنہ منڈی میں سڑک حادثہ، 3 خواتین سمیت 4 از جان، 8 زخمی

راجوری کے تھنہ منڈی میں سڑک حادثہ، 3 خواتین سمیت 4 از جان، 8 زخمی

جموں، 5 جولائی: جموں و کشمیر کے ضلع تھنہ منڈی علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک بھیانک سڑک حادثے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد از جان جبکہ 8 دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے تھنہ منڈی – بھنگائی روڈ پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک ایکو گاڑی جس میں 12 افراد سوار تھے، گہری کھائی میں جا گری۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں 3 مسافروں کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک مسافر سب ضلع ہسپتال تھنہ منڈی میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق متوفین کی شناخت 55 سالہ شمیم اختر زوجہ منیر حسین، 35 سالہ روبینہ کوثر زوجہ پرویز احمد، 38 سالہ زرینہ بیگم زوجہ محمد اعظم اور 38 سالہ محمد یونس ولد محمد صادق ساکنان بھنگائی کے بطور ہوئی ہے۔
زخمیوں کی شناخت 40 سالہ شاہین بیگم زوجہ محمد صادق، 35 سالہ زیتون بیگم زوجہ فاروق احمد، 45 سالہ شاہین بیگم زوجہ حکیم الدین، 50 سالہ بیگم جان زوجہ فضل حسین، 60 سالہ فاطمہ بیگم زوجہ محمد مکھنا، 35 سالہ ثریا بیگم زوجہ محمد قاسم، 40 سالہ کلثوم بیگم زوجہ برکت حسین اور 60 سالہ محمد قاسم ولد غلام حسین ساکنان بھنگائی کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ایسو سیٹڈ ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا ہے۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.