اودھم پور میں باپ بیٹا غرقاب، باپ کی لاش بر آمد، بیٹے کی تلاش جاری

اودھم پور میں باپ بیٹا غرقاب، باپ کی لاش بر آمد، بیٹے کی تلاش جاری
جموں، 28 جون :جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور میں منگل کی شام ایک ندی میں سیلابی ریلے نے باپ بیٹے کو اپنے ساتھ بہا لیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور باپ بیٹا کنجو ندی کو پار کر رہے تھے کہ اس دورانبھاری بارشوں کے نتیجے میں ایک طاقتور سیلابی ریلے نے دونوں کو اپنے ساتھ بہا لیا۔
باپ کی شناخت 45 سالہ پارس رام جبکہ بیٹے کی شناخت 13 سالہ سنگھم کے بطور کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ایک شادی کی تقریب میں حصہ لینے کے لئے جا رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعہ پیش آنے کے ساتھ ہی ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیموں نے مشترکہ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کافی تلاش کے بعد باپ کی لاش بدھ کی صبح بر آمد کی گئی جبکہ بیٹے کی تلاش ہنوز جاری ہے۔
دریں اثنا سری نگر کے قمر واری علاقے میں بدھ کی صبح ایک نامعلوم شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی تلاش کے لئے وسیع پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.