ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں  اہم واقعات

 ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں  اہم واقعات

1206- دہلی سلطنت کے پہلے سلطان قطب الدین ایبک کی لاہور (اب پاکستان) میں تاج پوشی ہوئی۔
1564- ہندوستان کی ویرانگنا مہارانی درگاوتی مغلوں کے ساتھ جنگ ​​کے دوران شہید۔
1793- فرانس نے پہلی بار جمہوریہ آئین کو اپنایا۔
1859- فرانس اور سارڈینیا کے ساتھ آسٹریا کی سولفورینو جنگ۔
1918- کناڈا میں مونٹریال سے ٹورنٹو کے درمیان پہلی ایئر میل سروس شروع ہوئی۔
1961- ہندوستان کے پہلے مقامی ایچ ایف 24 سپرسونک لڑاکا طیارے نے اڑان بھری۔
1963- محکمہ ڈاک اور ٹیلی گراف نے نیشنل ٹیلیکس سروس کا آغاز کیا۔
1966- ممبئی سے نیویارک جانے والا ایئر انڈیا کا طیارہ سوئٹزرلینڈ کے ماؤنٹ بلینک میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 117 افرادہلاک ہوگئے۔
1974- ہندوستانی ٹیم لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں انگلینڈ کے خلاف 42 رنز پرسمٹی اور 285 رنز سے ہار گئی۔
1975- نیویارک کے جے ایف کے ہوائی اڈے پر ایک طیارے کے حادثے میں 113 افراد ہلاک ہوئے۔
1980- ہندوستان کے چوتھے صدر وی وی گری کا انتقال ہوگیا۔
2002- افریقی ملک تنزانیہ میں ٹرین حادثے میں 281 لوگ ہلاک ہوئے۔
2004- جان نیگروپوٹ عراق میں پہلے امریکی سفیر بنے۔
2005- سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے ہندوستان کے دعوے کو امریکہ نے تسلیم کیا۔
2006- فلپائن میں سزائے موت ختم کر دی گئی۔
2008- نیپال کے وزیر اعظم گریجا پرساد کوئرالا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
2010- ومبلڈن میں ٹینس کی تاریخ میں امریکہ کے جان اسنر اور فرانس کے نکولس ماہوت کے درمیان طویل ترین میچ گیارہ گھنٹے پانچ منٹ تک جاری رہا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.