بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

یاتریوں کی مہمان نوازی میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے: محبوبہ کا پارٹی کارکنوں پر زور

سری نگر21جون،:پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز پارٹی کارکنوں پر زور دیاکہ وہ سالانہ امر ناتھ جی یاترا کے پیش نظر یاتریوں کو تمام تر سہولیات بہم رکھنے کی خاطر اپنے آپ کو وقف رکھیں انہوں نے کہاکہ یاتری ہمارے مہمان ہیں لہذا مہمان نوازی میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ سری نگر میں آج امر ناتھ یاترا کے حوالے سے جنوبی اور وسطی کشمیر کے کارکنوں اور عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس دوران سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یاتری ہمارے مہمان ہیں ، ان کا خیال رکھنے میں کوئی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جانی چاہئے اور یہی ہماری روایت رہی ہیں۔

ان کے مطابق وادی کے لوگوں نے ہمیشہ بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہاکہ یاترا کے دوران ہم پورے ملک کو یہ پیغام دیتے ہیں یہاں کا بھائی چارے مضبوط اور مستحکم ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ یاترا کو کامیاب بنانے ، یاتریوں کا خیر مقدم کرنے اور ان کی ہر طرح سے مدد فراہم کرنے کی خاطر کام کریں۔

ان کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب اترا کھنڈ میں مسلمانوں کی دکانیں مسمار کی جارہی ہیں اور مذہب کے نام پر لنچنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ایسے میں کشمیر کے لوگوں کو بھائی چارے کا پیغام دینا چاہئے۔

سابق وزیرا علیٰ نے حکومت سے اپیل کی کہ یاترا کے دوران مقامی آبادی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے اس کے لئے بھی پختہ انتظامات کئے جانے چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے سال لوگوں کو یاترا کے دوران مشکلات کا سامنا کرناپڑا تھا تاہم امسال ایسا نہیں ہونا چاہئے اور حکومت کو اس کی اور خصوصی توجہ دینے چاہئے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img