جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

کپوارہ انکائونٹر: 5 غیر ملکی ملی ٹنٹ  جان بحق، تلاشی آپریشن جاری: اے ڈی جی پی کشمیر

سری نگر، 16 جون : شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے جما گنڈ علاقے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک دوران شب چھڑنے والے تصادم میں 5 غیر ملکیملی ٹنٹ  مارے گئے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کپوارہ میں انکائونٹر کے دوران 5 غیر ملکی ملی ٹنٹ  مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
قبل ازیں کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘مصدقہ اطلاع پر کپوارہ کے جما گنڈ علاقے میں ایل او سی کے نزدیک فوج اور پولیس کی مشترکہ پارٹیوں اور ملی ٹنٹ ٹوں کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے’۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img