بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں بچی غرقآب ہوکر لقمہ اجل بن گئی

بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں بچی غرقآب ہوکر لقمہ اجل بن گئی

بانڈی پورہ، 15 جون : شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے انہ کھلو سمبل علاقے میں جمعرات کی صبح اس وقت ہر سو ماتم کا ماحول پھیل گیا جب ایک 2 سالہ بچی آبپاشی نہر میں غرقآب ہوکر لقمہ اجل بن گئی۔
ذرائع کے مطابق بانڈی پورہ کے انہ کھلو سمبل علاقے میں جمعرات کی صبح 2 سالہ بچی آبپاشی نہر میں ڈوب گئی۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ پیش آتے ہی بچائو آپریشن شروع کرکے بچی کو پانی سے نکال کر سی ایچ سی سمبل پہنچایا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی بچی کی شناخت جنت زہرا دختر جاوید احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے۔
یو این آئی ایم

Leave a Reply

Your email address will not be published.