ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض کی کورونا سے موت

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض کی کورونا سے موت

نئی دہلی، 15 جون : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن سے ایک مریض کی موت ہوئی ہے، جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,893 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں فعال معاملوں کی تعداد 81 کم ہو کر 2067 رہ گئی ہے۔
دریں اثنا، ملک میں کورونا ٹیکہ کاری کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 210 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ اب تکملک میں 2,20,67,31,925 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
وزارت صحت کی طرف سیجمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,93,186 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 186 بڑھ کر 4,44,59,226 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میزورم میں فعال معاملوں کی تعداد میں 15 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ سکم میں دو، جھارکھنڈ، مہاراشٹر اور راجستھان میں ایک ایک معاملے میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں دیگر ریاستیں اروناچل پردیش، بہار، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، تلنگانہ، تریپورہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں کورونا کمعاملوں میں کمی آئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران چھتیس گڑھ میں ایک مریض کی موت ہوئی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.