سیکورٹی فورسز نے لولاب میں کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا :فوج

سیکورٹی فورسز نے لولاب میں کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا :فوج

سری نگر،7جون: سیکورٹی فورسز نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے میں ایک پرانے ہائیڈ آوٹ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوج کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ لولاب کے کانگور نالہ کے نزدیک ایک کمین گاہ موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 6جون کو 28آر آر نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم اس دوران کوئی کامیاب نہیں مل پائی ۔
ان کے مطابق 7جون بدھوار کو بھی سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن جاری رکھا جس دوران کانگور نالہ کے نزدیک ایک پرانے ہائیڈ آوٹ کا پتہ چلا ۔
موصوف ترجمان کے مطابق کمین گاہ سے روسی ساخت کا یو بی جی ایل ، ایک یو بی جی ایل گرینیڈ، ایک چینی گرینیڈ، چھ ہینڈ گرینیڈ، دو میگزین، متعدد گولیوں کے راونڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.