جموں میں پانچ بنگہ دیشی باشندوں کو حراست میں لیا گیا

جموں میں پانچ بنگہ دیشی باشندوں کو حراست میں لیا گیا

جموں،26 مئی : پولیس نے جموں کے چنی ہمت علاقے میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے پانچ باشندوں کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے چنی ہمت کے دلی علاقے میں چار خواتین سمیت پانچ بنگلہ دیشی باشندوں کو حراست میں لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بنگہ دیشی باشندے اس علاقے میں گذشتہ 15 برسوں سے کرایے کے مکان میں رہائش پذیر تھے اور ان کے پاس جعلی دستاویزات تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے بھارتی دستاویزات جیسے آدھار کارڈ اور پین کارڈ بھی حاصل کئے تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.