بارہمولہ کے کالنترہ کریری میں آتشزدگی، دو رہائشی مکانوں کو نقصان

بارہمولہ کے کالنترہ کریری میں آتشزدگی، دو رہائشی مکانوں کو نقصان

سری نگر، 26 مئی:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کالنترہ کریری علاقے میں جمعہ کی صبح آگ کی ایک واردات میں کم سے کم در رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق بارہمولہ کے کلنترہ کریری علاقے میں جمعہ کی صبح ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ فائر ٹنڈرس نے فوری طور کارروائی کرکے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم اس دوران دو رہائشی مکانوں جن میں سے ایک یک منزلہ جبکہ دوسرا دو منزلہ مکان تھا، کو نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے تاہم اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.