رام بن میں سڑک حادثہ، قریب 16 مسافر زخمی

رام بن میں سڑک حادثہ، قریب 16 مسافر زخمی

جموں، 13 مئی :  جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے ڈھلواس علاقے میں ہفتے کے روز ایک سڑک حادثے میں قریب ڈیڑھ درجن مسافر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع رام بن میں ہفتے کے روز بٹوٹ سے رام بن کی طرف آرہی ایک منی بس ڈھلواس کے مقام پر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 16 مسافر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس، فوج اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.