ڈوڈہ: ٹریفک حادثے میں چار افراد زخمی

ڈوڈہ: ٹریفک حادثے میں چار افراد زخمی

جموں،8 مئی: جموں وکشمیر کے ٹھاٹھری گندو شاہراہ پر منگل کے روز ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح مچھی پال کے نزدیک ٹاٹا سومو حادثے کاشکار ہوئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے اور انہیں طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی مرہم پٹی کے بعد زخمیوں کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ ریفر کیا گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.