پونچھ : این آئی اے نے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لیا

پونچھ : این آئی اے نے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لیا

سری نگر،8 مئی: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے نوجوان کودھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح چھ بجے کے قریب این آئی اے کی ایک ٹیم ے پونچھ کے شنکر محلہ میں رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا اور وہاں سے بجنور اتر پردیش کے رہائشی نوجوان کو حراست میں لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ایجنسی نے ایک خاص اطلاع ملنے کے بعد چھاپہ مار کارروائی کے دوران نوجوان کو گرفتار کیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ نوجوان سال2016 سے پونچھ میں کام کر رہا تھا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.