منوج سنہا کا رابندر ناتھ ٹیگور کو خراج عقیدت

منوج سنہا کا رابندر ناتھ ٹیگور کو خراج عقیدت

سری نگر،9 مئی : جموں وکشمیر کے لیفٹینںٹ گورنر منوج سنہا نے گرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورو دیو کی زندگی اور کارنامے دنیا بھر کے لوگوں کی ہمیشہ رہنمائی کرتے رہیں گے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے منگل کو ٹویٹ کرکے کہا: ‘گورو دیو رابند ناتھ ٹیگور کو ان کی جنم جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ‘گورو دیو کی زندگی اور کارنامے دنیا بھر کے لوگوں کو ہمیشہ متحرک کرتے رہیں گے اور ان کی رہنمائی کرتے رہیں گے’۔
قابل ذکر ہے کہ رابندر ناتھ ٹیگور بنگالی زبان کے نوبل انعام یافتہ شاعر، فلسفی اور ناول نگار ہیں۔ آپ کو بنگالی زبان کے شیکسپیئر کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ آپ سال 1861 میں کلکتہ میں پیدا ہوئے اور صرف 17 برس کی عمر میں ہی آپ کی پہلی کتاب منظر عام پر آگئی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.