جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع میں این آئی اے کے چھاپے

جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع میں این آئی اے کے چھاپے

سری نگر،9 مئی  :قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح جموں وکشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے منگل کی صبح جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے اننت ناگ، کولگام، اور پونچھ اضلاع میں مارے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.