سری نگر،5 مئی :جنوبی ضلع پلوامہ کے لرگام ترال علاقے میں سیکورٹی فورسز نے رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران ہتھیار و گولہ بارود برآمد کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لرگام ترال میں سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بشیر احمد کے گھر کی تلاشی لی جس دوران وہاں سے ایک رائفل، دو میگزین اور 56گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بشیر احمد کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
یو این آئی





