بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

سرحد پار سے در اندازی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا: فوج

سری نگر، 4 مئی: فوج کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے در اندازی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مژھل سیکٹر میں تین مئی کے آپریشن کو کامیابی سے انجام دیتے ہوئے دو ملی ٹنٹوں کو مار گرایا گیا۔
ان باتوں کا اظہار برگیڈئر ونود سنگھ نیگی نے جمعرات کو زیڈ گلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ان کے ہمراہ ایس ایس پی کپوارہ بھی تھے۔
انہوں نے مژھل سیکٹر میں دو ملی ٹنٹوں کو مارنے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘انٹلی جنس ایجنسیوں کو لگاتار اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ سر حد پار لانچنگ پیڈس پر ملی ٹنٹ در اندازی کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں جس کے پیش نظر علاقے میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘یکم مئی کو ایس ایس پی کپوارہ نے مجھے فون پر بتایا کہ ایک یا دو مئی کی رات کچھ جنگجو در اندازی کرسکتے ہیں جس کے بعد علاقے میں اضافی فوجی تعیناتی عمل میں لائی گئی’۔
موصوف فوجی افسر نے کہا کہ فوجی جوانوں نے تین مئی کی صبح ساڑھے آٹھ بجے اے کے47 رائفلوں سے لیس دو ملی ٹنٹوں کی حرکت دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں ملی ٹنٹوں کو مار گرایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات کے باوجود بہادر فوجی جوانوں نے یہ آپریشن کامیابی سے انجام دیا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران جنگی اسٹور اور کھانے پینے کا سامان بر آمد کیا گیا۔
برگیڈیئر ونود نے کہا کہ اس سے لگتا ہے کہ پاکستان جموں وکشمیر میں امن کی صورتحال کو بگاڑنے کی لگاتار کوششیں کر رہا ہے جن کو ناکام بنا دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا: ‘میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہاں فوجی جوان انتہائی چوکس ہیں اور ہم در اندازی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے’۔
اس موقع پر ایس ایس پی کپوارہ نے بتایا کہ دشمن کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل فوج کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرتے ہیں اور ہر انٹلی جنس ان پٹ کو شئیر کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی در انداز کو در اندازی کرکے یہاں امن کی صورتحال کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img