سری نگر میں لڑکی کے مبینہ چاقو حملے میں لڑکا زخمی

سری نگر میں لڑکی کے مبینہ چاقو حملے میں لڑکا زخمی

سری نگر،2 مئی : سری نگر کے کاکہ سرائے کے دریش کدل علاقے میں منگل کی دوپہر کو ایک لڑکی نے مبینہ طور پر ایک لڑکے پر چاقو سے حملہ کرکے اس کو زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کاکہ سرائےکے دریش کدل علاقے میں منگل کی دوپہر کو ایک لڑکی نے ایک لڑکے کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لڑکے کو علاج ومعالجے کے لئے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر پہنچایا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
لڑکے کی شناخت عادل احمد ساکن بمنہ کے بطور کی گئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ لڑکی یہ جرم انجام دینے کے فوراً بعد جائے موقع سے فرار ہوئی ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وسطی ضلع گاندربل میں پیر کے روز ایک نا معلوم نوجوان کے مبینہ چاقو حملے میں دو طالب علم زخمی ہوگئے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.