ایس آئی یونے دو ملزموں کے خلاف سوپور میں چارج شیٹ پیش کیا: پولیس

ایس آئی یونے دو ملزموں کے خلاف سوپور میں چارج شیٹ پیش کیا: پولیس

سری نگر،27اپریل: جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو) نے جمعرات کو دو ملزموں جن میں ایک ہائی برڈ جنگجو اور لشکر طیبہ کا ایک سرگرم جنگجو شامل ہے، کے خلاف این آئی اے کورٹ بارہمولہ میں چارج شیٹ پیش کیا۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 7 نومبر 2022 کو پولیس نے تین آئی ای ڈیز بر آمد کیں اور اس بارے میں پولیس اسٹیشن سوپور میں ایک کیس درج کیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘بعد ازاں مناسب کارروائی کرنے کے بعد ایس آئی یو نے ایف آئی آر نمبر 251/2022 سیکشن 4\5 ایکٹ 18,20,23, 38 یو ایک اے پی ایکٹ کے تحت وسیم راجا لون ولد غلام محمد لون ساکن کہنوسہ بانڈی پورہ نامی ایک ہائی برڈ جنگجو اور لشکر طیبہ سے وابستہ ایک سرگرم جنگجو محمد عمر میر ولد غلام محمد میر ساکن براٹھ سوپور کے خلاف این آئی اے کورٹ بارہمولہ میں ایک چارج شیٹ پیش کیا’۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.