اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

کشمیر :بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان سونہ مرگ وارد

سری نگر،25اپریل :بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان تاپسی پنو کے ہمراہ ڈنکی فلم کے گانے کی شوٹنگ کی خاطر سیاحتی مقام سونہ مرگ وارد ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی کے گانے کی شوٹنگ کی خاطر شاہ رخ خان اور تاپسی پنو سونہ مرگ میں خیمہ زن ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سونہ مرگ کے تھجواس گلیشئر پر گانے کی شوٹنگ ہوگی ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ وادی کے سیاحتی مقامات پر فلم سازوں کی دلچسپی سے یہاں پر نہ صرف سیاحتی شعبے کو مزید فروغ ملے گا بلکہ مقامی لوگوں کوبھی روزگار ملنے کی امید ہے۔
شاہ رخ خان کی سونہ مرگ آمد پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
بتادیں کہ کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے ساتھ ہی سیاحتی مقامات پر بالی ووڈ او رٹالی ووڈ کے اداکار شوٹنگ میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img