جموں،17 اپریل : جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں سالانہ شری مچل ماتا یاترا امسال 25 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک سرکاری طور پر حتمی اعلان ہونا باقی ہے تاہم عارضی طور پر مچل یاترا 25 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر25 جولائی سے شری مچل ماتا یاترا یاترا شروع ہوجاتی ہے تو یہ 5 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ یاترا کے متعلق تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور یاتریوں کی سہولیت کے لئے سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سال گذشتہ جموں وکشمیر کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے یاتریوں کی بھاری تعداد نے اس یاترا میں حصہ لیا تھا۔
سال گذشتہ یہ یاترا کورونا وبا کے باعث دو برسوں کے بعد بحال ہوئی تھی۔
اس یاترا کے بخوبی و بلا کسی خلل کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ہر سال وسیع پیمانے پر سیکورٹی بندوبست کیا جاتا ہے اور یاتریوں کے لئے دیگر سہولیات کو بھی بہم رکھا جاتا ہے۔
یو این آئی





