جمعرات, نومبر ۱۳, ۲۰۲۵
12.3 C
Srinagar

امرت پال سنگھ کو پناہ دینے کے الزام میں ایک وکیل سمیت دو گرفتار

ہوشیار پور، 15 اپریل: پنجاب میں ہوشیار پور ضلع پولیس نے ‘وارس پنجاب دے’ تنظیم کے سربراہ بنیاد پرست امرت پال سنگھ کوپناہ دینے کے الزام میں ایک وکیل سمیت دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
امرت پال 18 مارچ سے مفرور ہے اور تب سے پنجاب پولیس نے اس کے اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گاؤں بابک (ہوشیار پور) کے ایڈوکیٹ راجدیپ سنگھ اور جالندھر کے سربجیت سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کو رات گئے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں ایک روزہ پولیس حراست میں بھیجاگیا ہے۔ دونوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور پولیس بعد میں ان کے پاس سے برآمدگی کے بارے میں مزید انکشاف کرے گی۔
اس سے قبل پولیس نے دوبھائیوں راج پور بھیا کے رہنے والے گوردیپ سنگھ اور کلدیپ سنگھ کو 28 مارچ کی رات امرت پال کو پناہ دینے اور مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img