جامع مسجد کو بند کرنا افسوسناک، میرواعظ مولوی عمر فاروق کو رہا کیاجائے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جامع مسجد کو بند کرنا افسوسناک، میرواعظ مولوی عمر فاروق کو رہا کیاجائے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 14اپریل:نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ جمعتہ الوداع کے موقعے پر تاریخی جامع مسجد (نوہٹہ) کو مقفل کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک افسوسناک اقدام ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اگر حالات ٹھیک ہیں تو جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟
درگاہ حضرتبل میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ میرواعظ مولوی عمر فاروق کو بھی کئی برس سے بند رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ انہیں رہا کیا جانا چاہئے تاکہ وہ اپنے مذہبی فرائض انجام دیں سکیں اور موجودہ دور میں جب ہم اللہ کے راستے سے بھٹک گئے ہیں اور برے رسومات اور منشیات جیسے سماجی بدعات عروج پر ہیں،وہ اپنے وعظ و تبلیغ کے ذریعے لوگوں کو صحیح راستہ دکھاسکیں۔

یو این آ ئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.