ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
23.9 C
Srinagar

جموں و کشمیر حکومت نے ایس پی ٹریفک (رورل) جموں کو منسلک کر دیا

سری نگر،5 اپریل: حکومت نے بدھ کے روز ایس پی ٹریفک (رورل) جموں کو جموں وکشمیر پولیس ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ منسلک کر دیا۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق ایس ٹریفک (سٹی) جموں کو اگلے احکامات تک اس پوسٹ کا اضافہ چارج دیا گیا ہے۔
حکمنامے میں کہا گیا: ‘انتظامیہ کے مفاد میں ایس پی ٹریفک (رورل) جموں شری رنجیت سنگھ کو جموں وکشمیر پولیس ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے’۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا: ‘ایم فیصل قریشی، ایس پی ٹریفک (سٹی) جموں، اگلے احکامات تک، اپنے فرائض کے علاوہ ایس پی ٹریفک (رورل) جموں کے پوسٹ کا چارج سنبھالیں گے’۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img