بونیار میں دسویں جماعت کی طالبہ دریا میں غرقہ آب

بونیار میں دسویں جماعت کی طالبہ دریا میں غرقہ آب

سری نگر،یکم اپریل :شمالی ضلع بارہ مولہ کے بونیار(چکنا ناگ ناری) علاقے میں پیر پھسل جانے کے نتیجے میں طالبہ دریائے جہلم میں غرقہ آب ہوئی۔
لاش کی بازیابی کی خاطر ایس ڈی آر ایف نے آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات کے مطابق دسویں جماعت کی طالبہ رقیہ سنیچر کی صبح گھر سے اسکول کی طرف جارہی تھی کہ راستے میں پیر پھسل جانے کے نتیجے میں وہ دریائے جہلم میں ڈوب گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس ، ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔
ان کے مطابق تحصیلدار اور ایس ڈی ایم اس آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آ ئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.