جموں و کشمیر: کٹھوعہ کے ہیرا نگر بیلٹ میں بارڈر پولیس پوسٹ کے نزدیک پر اسرار دھماکہ

جموں،30 مارچ : جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں بدھ کی شام ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ ہیرا نگر پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں بین الاقوامی سرحد پر بارڈ پولیس پوسٹ کے نزدیک ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکہ ہونے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شرع کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں جمعرات کی صبح تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا اور بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم نے جائے موقع سے نمونے جمع کئے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.