سانبہ میں موٹار شیل دھماکہ ایک ہلاک، چھ دیگر زخمی

سانبہ میں موٹار شیل دھماکہ ایک ہلاک، چھ دیگر زخمی

جموں،25مارچ: جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں ہفتے کے روز فیکٹری میں ہوئے ایک موٹار شیل دھماکے میں ایک شخص کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے۔اطلاعات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر کو سانبہ میں ایک کباڈ کی فیکٹر ی میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سات افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک شخص جس کی شناخت موہن لال ساکن راجوری کے بطور ہوئی ہے کو مردہ قرار دیا۔زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔دریں اثنا ایس ایس سانبہ بینام توش نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ سانبہ میں کباڈ کی فیکٹر ی میں ہفتے کے روز ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ موٹار شیلوں کو ناکارہ بنانے کے بعد اسی فیکٹری میں لایا جاتا ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے واقعے کو خارج از امکان قرار دیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.