کشمیر: میدانی علاقوں میں بارشیں،سیاحتی مقام گلمرگ میں تازہ برف باری

کشمیر: میدانی علاقوں میں بارشیں،سیاحتی مقام گلمرگ میں تازہ برف باری

سری نگر، 25 مارچ :محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ سمیت کئی پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 28 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران قاضی گنڈ میں 9.8 ملی میٹر، پہلگام میں 9.4 ملی میٹر، گلمرگ میں 8.2 ملی میٹر اور کپوارہ میں 4.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.8 سینٹی میٹر تازہ برف بھی ریکارڈ ہوئی ہے۔
دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.