جموں: بٹھنڈی میں ایک مشتبہ نوجوان گرفتار

جموں: بٹھنڈی میں ایک مشتبہ نوجوان گرفتار

جموں ، 22مارچ /جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے بٹھنڈی علاقے میں مقامی لوگوں نے ایک مشتبہ نوجوان کو دھر دبوچ کر پولیس کے حوالے کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح بٹھنڈی علاقے میں مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے فوری طورپر پولیس کو مطلع کیا چنانچہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور مشتبہ نوجوان کو پوچھ تاچھ کی خاطر حراست میں لیا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کے ساتھ پوچھ تاچھ کے بعد ہی اس بارے میں مزید کچھ کہا جاسکتا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.