سری نگر،18مارچ : سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے متری گام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان فائرنگ کے مختصر تبادلے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملی ٹنٹوں کی موجودگی کے متعلق اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے متری گام کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا جس دوران طرفین کے درمیان فائرنگ کا مختصر تبادلہ ہوا۔
ایک سیکورٹی عہدیدار نے بتایا: ‘ایسا لگتا ہے کہ ملی ٹنٹ ابتدائی فائرنگ کے بعد فرار ہوئے ہیں تاہم علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے’۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں سال رواں کے دوران اب تک مختلف مقامات پر تین تصادم آرائیوں میں پانچ ملی ٹنٹ مارے گئے۔
یو این آئی