لیفٹیننٹ گورنر نے جموں یونیورسٹی میں چانسلر ٹرافی کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں یونیورسٹی میں چانسلر ٹرافی کا اِفتتاح کیا

جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموں یونیورسٹی میں چانسلر ٹرافی کا اِفتتاح کیا۔اِس تین روزہ میگا سپورٹس ایونٹ میں مختلف یونیورسٹیوں کے زائد اَز 550 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اعلیٰ تعلیمی اِداروں پر زور دیا کہ وہ کھیلوںکو بنیادی مضمون کے طورپر فروغ دیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کھیل جسمانی اور جذباتی صحت کو یقینی بنانے ، سیکھنے کی کارکردگی کو بڑھانے اور کردار سازی میں مدد دینے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے ۔
اُنہوں نے کہا،” کھیل دماغ اور جسم دونوں کی پرورش کرتا ہے اور طلباءکو تمام شعبوں میں ویل راﺅنڈ بننے کے قابل بناتا ہے ۔ قومی تعلیمی پالیسی نے ہمیں کثیر الشعبہ نظام سے کھیلوں کو فروغ دینے اور تعلیمی نظام میںتفاوت کو ختم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے ایک فرد کے دماغ پر کھیلو ں کے اَثرات سے متعلق مختلف رِپورٹوں اور مطالعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محققین کھیلوں کو دماغ کے لئے ایک معجزہ سمجھتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کھیل کو ہمارے نصاب کا حصہ بنایا جائے۔
اُنہوں نے نوجوانوں کی ہمہ گیر ترقی کے لئے اُٹھائے گئے اَقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں قومی تعلیمی پالیسی طلباءکے لئے اَپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ایک ترقی پسند ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا،” وزیر اعظم کا فِٹ اِنڈیا ، کھیلو اِنڈیا ، قومی تعلیمی پالیسی ، سٹارٹ اَپ مواقع ہندوستا ن کے مستقبل کے لئے ایک مضبوط بنیاد بنا رہا ہے ۔“اُنہوں نے اِس بات کی بھی نشاندہی کی کہ کھیلوں کی جڑیں قدیم تعلیمی نظام میں گہری ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارے گوروکلوں نے سماجی و اِقتصادی تبدیلی کو قابل بنانے کے لئے کھیلوں کو ایک ٹول کے طورپر اِستعمال کرنے پر زور دیا تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کو ان ممتاز شخصیات کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دی جنہوں نے تعلیمی اور کھیل دونوں میدانوں میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔
اُنہوں نے کہا ،” کوئی چیز ناممکن نہیں۔ آپ اَپنی محنت ، لگن ،صحیح رہنمائی سے کسی بھی میدان میں کمال حاصل کرسکتے ہیں اور اَپنی اِنفرادیت اور آزاد سوچ کے ساتھ اَپنا مستقبل بناسکتے ہیں۔“
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِنتظامیہ کے کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے اور جموںوکشمیر کو کھیلوں کا پاور ہاﺅس بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر امیش رائے نے کہا کہ جموں یونیورسٹی نے جی۔20 گروپ آف کنٹریز کی پری سمٹ میزبانی کے شراکت داروں میں سے ایک ہونے کے ناطے مختلف یونیورسٹیوں کے طلباءاور سکالروں کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دینے ، اعتماد اور سماجی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے چانسلرز ٹرافی ۔ 2023 کے لئے بین یونیورسٹی کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے کا اقدام کیا ہے ۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آنے والے تعلیمی سیشن سے طلباءیوجی سی کے رہنما خطوط کے مطابق بیک وقت دو تعلیمی پروگراموں کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
چانسلر ٹرافی کا اِنعقاد این اِی پی ۔2020کے تصور کو فروغ دینے کے لئے ” مائی یوتھ مائی پرائیڈ“کے تحت کیا جارہا ہے جس میں کھیلوں کے نصاب کے حصے کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور کھیلوں سے اِنٹگریٹیڈ لرننگ اور معیاری زندگی کے لئے ایک مہارت کے طور پر زور دیا گیا ہے۔
شرکا¿ باسکٹ بال ، کرکٹ ، کبڈی ، والی بال اور ٹیبل ٹینس جیسے کھیلوں کے مختلف شعبوں میں مقابلہ کریں گے ۔
اِس موقعہ پرمختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ، سربراہان ، فیکلٹی ممبران اور طلباءموجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.