امریکہ نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی دھمکی دی

امریکہ نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی دھمکی دی

واشنگٹن، 16 مارچ : امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایپ کے چینی مالک اپنی حصہ داری فروخت نہیں کرتے ہیں تو وہ اس پر پابندی لگا دے گی۔ وال اسٹریٹ جرنل نے اس معاملے سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ۔
بدھ کو اپنی رپورٹ میں وال اسٹریٹ جرنل نے کہا کہ ٹک ٹاک نے یہ مشورہ دیا ہے کہ اس قسم کی جبری فروخت سے امریکی قومی سلامتی کے خدشات حل نہیں ہوں گے۔
ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شو جی چیو 23 مارچ کو ہاؤس انرجی اینڈ کامرس کمیٹی کے سامنے ثبوت پیش کریں گے۔
پچھلے ہفتے کے اوائل میں، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس امریکی کانگریس میں ایک قانون منظور کرنے کی کوشش کی حمایت کرتا ہے جوامریکہ میں ٹک ٹاک جیسی غیر ملکی ٹیکنالوجی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے نئے حقوق کی اجازت دیتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ قانون امریکی حکومت کو یہ حق دے گا کہ وہ غیر ملکی حکومتوں کو امریکا میں چلنے والی ٹیکنالوجی سروسز کے غلط استعمال سے روک سکے، جو امریکی شہریوں کے حساس ڈیٹا اور امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرتا ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.