ہفتہ, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۴
17 C
Srinagar

عوام ہی طاقت کا سرشمہ

وادی میں موسم خوشگوار کیا ہونے لگا کہ سارے لوگ یہ اُمید لگائے بیٹھے ہیں کہ رواں برس اُن کیلئے خوشیوں کی سوغات لے کر آئے گا ۔اسکول اور کالج کھلنے لگے ،ملی ٹینٹوں نے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا من بنا لیا ، تاکہ وہ اپنی موجودگی کا احساس دلا سکں ۔

گذشتہ دنوں ضلع پلوامہ میں ایک اور پنڈت کی ہلاکت ہوئی اور اس طرح اُن ہزاروں ،لاکھوں پنڈتوں کو خوف زدہ کیا گیا جو وادی آکر اپنا ٹوٹا پھوٹا مسکن دوبارہ سجانا چاہتے ہیں ۔

جہاں تک جموں اورملک کے دیگر حصوں میں آباد کشمیری پنڈت برادری کا تعلق ہے ،اُن کے پاس ہر قسم کی سہولیات دستیاب ہیں ،روزگار کے بہتر وسائل ، آزادی سے زندگی گذارنے کا ماحول، اُنہیں مل رہا ہے لیکن پھر بھی یہ پنڈت اپنے آبائی علاقوں میں آکر اپنی زندگی گذارنا چاہتے ہیں کیونکہ اُنہیں اس بات کا بخوبی علم ہے کہ وادی کی برادری ،انسان دوستی اور رحمدلی دنیا کے کسی کونے میں دستیاب نہیں ہے ۔

اس بات کا اندازہ یہاں سے لگایا جاسکتا ہے جب وہ کسی تہوار کے سلسلے میں کشمیر آتے ہیں، تو انہیں اپنے دوست ،ہمسایہ بغیر کسی غرض کے گلے لگا دیتے ہیں اور دونوں پنڈت اور مسلمان پھوٹ پھوٹ کر رو دیتے ہیں ۔

عید ہو یا مہاشیویاتری ،رمضان ہو یا نویاترا ایک دوسرے کو ضرور مبارک باد دیتے ہیں ۔

جہاں تک دشمن کا تعلق ہے وہ صرف اس طاق میں بیٹھا ہوتا ہے کہ کس طرح کشمیریوں کے اس بھائی چارے کو ختم کیا جائے، جو صدیوں سے خوف ودہشت کے باوجود بھی برقرار ہے ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دشمنوں کے ان منصوبوں کو کس طرح ناکام بنایا جا سکتا ہے، یہ صرف اکیلے فوج ،پولیس یا دیگر سیکورٹی ایجنسیاں نہیں کر پائیں گی بلکہ اس کیلئے لوگوں کا سپورٹ اور تعاون بے حد ضروری ہے ۔

ایک کشمیری پنڈت کو اگر مارا جاتا ہے تو تمام علاقے کے لوگوں کو سڑکوں پر نکل کر نہ صرف احتجاج کرنا چاہیے یا اخباری بیانات میں مذمت کرنی چاہیے بلکہ مل جل کر ان منصوبوں کےخلاف حکمت عملی ترتیب دینی چاہیے ۔

یہاں یہ بات کہنا بھی بے حد لازمی لازمی ہے کہ حکمران یا انتظامیہ سے وابستہ افراد دور رس پالیسی مرتب کریں ،وہ پنڈتوں کے لئے علیحدہ کالینوں کی سوچ ترک کر کے پنڈتوں کو اپنے آبائی علاقوں میں بسانے کی کوشش کریں، جہاں ان کے مسلم ہمسایہ اُن کی حفاظت کرسکیں کیونکہ بالآخر عوا م ہی طاقت کا سرچشمہ ہوتا ہے ۔

عوامی سیلاب کے سامنے تمام منصوبے ناکام ہوتے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img