سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر دو روز بعد یک طرفہ ٹریفک بحال

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر دو روز بعد یک طرفہ ٹریفک بحال

سری نگر،16 فروری: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر دو روز بعد جمعرات کو یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر دو روز بعد ٹریفک کی یک طرفہ نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ رام بن میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ سخت محنت کے بعد شاہراہ سے ملبے کو صاف کیا گیا اور شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
حکام نے بتایا کہ جمعرات کو ٹریفک جموں سے سری نگر کی طرف رواں دواں تھا۔
ادھر سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ بند ہے۔
بتادیں کہ قومی شاہراہ کے بند رہنے سے اہلیان وادی کو گوناگوں مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہوتے ہی جہاں بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.