مدار میں 2030 تک روس کے 360 سیٹلائٹس ہوں گے: روسکوسموس

مدار میں 2030 تک روس کے 360 سیٹلائٹس ہوں گے: روسکوسموس

ماسکو، 10 فروری : روس 2030 تک مدار میں اپنے سٹیلائٹس کی تعداد کو 360 تک بڑھا ئے گا، جس کے لیے اس کی تیاری میں تيزی لانا ضروری ہے۔

روسکوسموس کے سی ای او یوری بوریسوف نے خبر رساں ایجنسی اسپوتنک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "اگر کچھ اہم تبدیلی نہيں ہوئی تو مدار میں ہمارے تقریباً 360 سیٹلائٹس ہوں گے۔ جو آج کے 190 سٹیلائٹس کے مقابلے میں بہت زیادہ لگتا ہے۔ ہندوستان، جو آج روس سے انتہائی پیچھے ہے، سیٹلائٹس کی تعداد میں ہم سے پانچ گنا آگے نکل جائے گا”۔

بوریسوف نے کہا کہ روس ایک سال میں 42 سیٹلائٹ تیار کر سکتا ہے، جب کہ امریکہ ایک سال میں 1,000 اور چین 450 سیٹلائٹ تیار کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2030 تک روس کا مدار میں کم از کم مطلوبہ سٹیلائٹس کی موجودگی 1,000-1,200 سیٹلائٹس پر مشتمل ہونی چاہیے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.